(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے سائیکل سواروں کا یہ قافلہ مانچسٹرمیں بلاامتیازرنگ و نسل اور مذہب کےمظلوم فلسطینیوں کی آواز بنےگا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے شہر سٹوک آن ٹرینٹ میں فلسطینیوں پر جاری صہیونی مظالم کے خلاف مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے250سائیکل سواروں کا ایک قافلہ ڈربی سے روانہ ہو کر سٹوک آن ٹرینٹ پہنچےگاجس کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے چندہ اکٹھا کرنا اور غزہ کیپٹی میں صہیونی فوج کے ہاتھوں محصور فلسطینیوں کی امداد کرنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سٹوک آن ٹرینٹ کے لوگ سائیکل سواروں کے اس قافلے کو شہر بھر کی سڑکوں خاص طور پر کالج روڈ اورہینلے پارک کے نزدیک ان کا باقاعدہ استقبال کریں گے اور تقریبا شام چھ بجے ہینلے پارک میں جہاں مقامی کونسلر اور چیئر مین سٹی سنٹرل مسجد امجد وزیر اور سٹی سینٹرل مسجد کے امام عامر فلسطین میں جاری صہیونی بربریت کو دنیا تک پہنچانے کیلیے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی ر نے والے سائیکل سواروں کا یہ قافلہ مانچسٹرروانہ ہوگا جہاں مزید مقامی سائیکل سوار بھی شمولیت اختیار کریں گے جو قافلے کے ساتھ شہر کی اختتامی حدود تک جائیں گےاوربڑے پیمانے پر سٹوک آن ٹرینٹ کے عوام بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب کےمظلوم فلسطینیوں کی آواز بنیں گے۔