(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) چیرٹی کاکہنا ہے کہ50 فیصد سے زیادہ صہیون مخالف نفرت انگیز واقعات گریٹر لندن میں ہوئے جہاں اس طرح کے 1,254 واقعات ریکارڈ کئےگئےجبکہ لندن میں 2 یہودیوں پرحملہ بھی کیا گیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کی فلسطینی میں جاری کھلی بر بریت کے خلافبرطانیہ سمیت پوری دنیا میں صہیونی ریاست سے نفرت میں گذشتہ سال بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ برطانیہ میں صہیونی کمیونٹی کو سیکورٹی فراہم کرنے والی جیوش سیکورٹی چیرٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان واقعات میں ایک برس کے اندر ریکارڈ اضافہ ہوا۔
جیوش سیکورٹی چیرٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جسکے مطابق گذشتہ سال مئی میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ردعمل کے نتیجے میں 2,255 اسرائیل مخالف نفرت انگیز واقعات ریکارڈ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پورے برطانیہ میں گذشتہ سال کے دوران 2020کے مقابلے صہیونیوں پر حملوں کے واقعات میں 76فیصد اضافہ ہوا چیرٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ 2018میں کی گئی ایک ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ برطانیہ میں صہیونیوں کو گذشتہ 5 سال سے اسرائیل دشمنی اور ہراساں کئے جانے کے واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیون مخالفت کو ختم نہیں کیا جاسکا ہےتاہم ان واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔