(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لز ٹرس نے اپنے انتخابی جلسوں میں اعلان کیا تھا کہ اگر وہ برطانیہ کی وزیر اعظم بنیں تو اسرائیل کے سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں گی۔
برطانوی اخبار "ٹیلی گراف” نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لیپڈ کو آگاہ کیا ہے کہ وہ برطانوی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان وفد کی صہیونی ریاست آمد، اہم شخصیات سے ملاقات، رپورٹ
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ٹرس نے کہا کہ وہ سفارت خانے کے مقام کے حوالے سے "اہمیت اور حساسیت” کو سمجھتی ہیں۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے انتخابات سے قبل اپنے اپنے جلسے جلوسوں میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اگر وہ برطانیہ کی وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوتی ہیں تو وہ اپنے سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں گی ۔