(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بحرین کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک ویڈیو بیان میں دعوی کیا ہے کہ تنظیم نے پہلی مرتبہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی بندرگاہ ایلات پر حملہ کیا ہے۔
بحرین سے تعلق تکھنے والی اسلامی مزاحمتی تحریک الاشتر بریگیڈ نے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں صہیونی افواج کے مظالم اور فلسطینیعں کی نسل کشی کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے صہیونی بندرگاہ ایکات پر منگل کے روز ڈرون حملہ کیا ہے۔
اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی ہے تاہم تنظیم نے کہا ہے صیہونی ریاست کے خلاف حملوں کا سلسلہ اس وقت رکے گا جب غزہ کے خلاف صہیونی حملے بند ہوجائیں.
یاد رہے کہ مقاومت اسلامی بحرین نے پہلی مرتبہ صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے لبنان کی تحریک حزب اللہ، عراق کی تحریک النجبا اور یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہیں۔