(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں بھائیوں کو صہیونی فورسزنے بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا تھا۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے الخضر قصبے سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں احمد اور عیدال موسیٰ کو صہیونی ریاست کی فوجی عدالت نے جو کہ پہلے سے ہی بغیر کسی جرم کے اسرائیلی جیل میں قید تھے ان کی قید میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔
قیدیوں سے متعلق قائم سوسائٹی کے مطابق دونوں بھائی بدنام زمانہ اسرائیلی جیل عوفر میں قید ہیں اور سات اگست 2022 سے انتظامی حراست کی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے جیل میں بند کیے جانے کے پہلے روز ہی بھوک ہڑتال کر دی تھی۔
اسرائیل کی فوجی عدالت نے جیل میں بھوک ہڑتال پر موجود دو بھائیوں کی نظربندی میں اضافہ کر دیا ہے۔
فوجی عدالت نے احمد نامی اس فلسطینی کو چار کے لیے اور اس کے بھائی عیدال موسیٰ کو تین ماہ کے لیے مزید نظربند رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔