(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نےبتایا کہ اتھارٹی کے اہلکاروں نے طلبہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم حمزہ رائد علی ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد ریلی کے شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں نوجوان اتھارٹی کے لاٹھی چارج سے زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینی علاقہ طوباس میں الفارعہ کیمپ میں اپنے حقوق کیلیے فلسطینی طلبا کی پر امن ریلی پر اس وقت فائرنگ کر دی گئی جب طلبہ احتجاج کر رہے تھے۔
ذرائع نےبتایا کہ اتھارٹی کے اہلکاروں نے طلبہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم حمزہ رائد علی ٹانگ میںگولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد ریلی کے شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں نوجوان اتھارٹی کے لاٹھی چارج سے زخمی ہو گئے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے طالب علم حمزہ راید علی اور دیگر طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔