(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ بیت المقدس کے مستقبل میں حامیت کا فیصلہ بین الاقوامی سطح کی قانونی منظوری سے وابستہ ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے شہری امور حسین الشیخ نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی جانب سے گذشتہ حکومت کے اس اعلان کو واپس لینے جس میں امریکی پیروی میں اسٹریلیا نے بھی تل ابیب سے اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلوی قیادت کا تازہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔
آسٹریلیا کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ماننے سے انکار
حسین الشیخ نے بھی آسٹریلیا کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کے لیے کمٹنٹ کے اظہار کا خیر مقدم کیا ہے۔انھوں نے کہا ‘ اس اعلان سے یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ یروشلم کی مستقبل میں حامیت کا فیصلہ بین الاقوامی سطح کی قانونی منظوری سے وابستہ ہے۔ اس سلسلے میں آسٹریلوی قیادت کا تازہ فیصلہ قابل ستائش ہے۔