• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القدس کو یہودیانے کی کوششوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، انتباہ

القدس کو یہودیانے کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے مسلمان کسی صورت بھی قبلہ اول سے دستبرداری کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

منگل 04-04-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
القدس کو یہودیانے کی کوششوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، انتباہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالم اسلام بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں تعینات لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں، اس کی حفاظت کریں اور قابض ریاست کے منصوبوں کا مقابلہ کریں۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے نسل پرست حکام اور صیہونی مذہبی جنونیوں کی تنظیم "ہیکل گروپس” کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف ہونےوالی مسلسل سازشوں  اور قبلہ اول کے اسلامی تشخص کو مسخ کرکے یہودیانے کی کوششوں پر یروشلم کمیشن برائے انسداد یہودیت( یروشلم کمیشن ) کے سربراہ ناصر الہدمی صہیونی ریاست کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ القدس کو یہودیانے کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے مسلمان کسی صورت بھی قبلہ اول سے دستبرداری کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔

اپنے جاری بیان میں ناصر الہدمی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ زمانی اور مکانی طور پر تقسیم کرنے کی سازش کے ساتھ ساتھ وہاں پر مبینہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازش کی جا رہی ہے تاہم  "اسرائیلی قابض ریاست کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد ہر سطح پر جاری ہے۔ یہ قابض ریاست مسجد اقصیٰ کو کنٹرول کرنے اور اس کی جگہ پرہیکل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔ اس کا مقصد مسجد مبارک کے صحنوں میں ایک نئی حقیقت کو مسلط کرنا ہے۔

الھدمی نے مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کے قبضے کے منصوبوں سے بچانے کے لیے فلسطینی عوام اور عرب اور اسلامی عوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے عرب اور اسلامی عوام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں تعینات لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں، اس کی حفاظت کریں اور قابض ریاست کے منصوبوں کا مقابلہ کریں۔

Tags: اسرائیلیصہیونیفلسطینیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰناصرالہدمییہودیانے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.