(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاہو کی اقتدار میں واپسی اور ان کی انتہائی دائیں بازو کی تشکیل کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
حکیم جیفریز کی سربراہی میں امریکی ایوان کے 22 سے زائد ڈیموکریٹس نے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شدت پسند وزیراعظم بیجمن نیتن یاہو سے ملاقات میں نیتن یاہو کے دفتر کو فلسطینی قصبوں پر غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کے حملوں کے بارے میں اپنے خدشات کو عوام سے چھپانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آباد کاروں کے حملوں میں فلسطینیوں کے قتل کے واقعات بلا جواز ہیں۔
صیہونی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ زمینی حقیقت کو بدلنا اور اسرائیل اور فلسطینیوں کے مفاد کے لیے دو ریاستی حل کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران آباد کاروں کے حملے کئی گنا بڑھ چکے ہیں یعنی نیتن یاہو کی اقتدار میں واپسی اور ان کی انتہائی دائیں بازو کی تشکیل کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
22 ڈیموکریٹک ارکان پر مشتمل اس وفد نےہفتے کے آغاز میں صیہونی وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقوں ں پر زور دیا گیا کہ وہ امن کو ترجیح دیں اور "دو ریاستی حل کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں۔س