(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمت کاروں نے 16 تباہ کن کارروائیاں کیں جن میں ایک رن اوور آپریشن، چار شوٹنگ آپریشنز، ایک ایک آرڈی ایکس دھماکہ ہوا جبکہ مغربی کنارے میں 10 مقامات پر پتھراؤ کیاگیا۔
فلسطینی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے جاری ہیں اور محض 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمت کاروں نے مقبوضہ فلسطین کےمختلف علاقوں میں 16 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے صہیونی فوجیوں سمیت 9 آبادکاروں کو زخمی کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر کے مہانے یہودا مارکیٹ میں ہونے والے ایک بہادرانہ رن اوور آپریشن میں 8 آباد کار زخمی ہوئے جن میں ایک انتہائی سنگین کیس بھی شامل ہے۔
را اللہ کے کئی علاقوں میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان پرتشدد تصادم شروع ہوا۔ یہ واقعات عرورا کے علاقے اور دیر ابو مشعل گاؤں میں ہوئےان میں پتھراؤ بھی شامل تھا۔
نابلس میں مزاحمتی کارکنوں نے "گیڈونیم” بستی کی طرف فائرنگ کی، اس کے علاوہ شہر کی تل سٹریٹ میں ایک اور فائرنگ کا حملہ کیا، جبکہ مزاحمتی کار کنوں نے نابلس کے المعاجین محلے پر دھاوا بولنے کے دوران قابض فوجیوں کو گولیوں اور دھماکوں سے نشانہ بنایا۔
نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان نابلس کے عسکر کیمپ اور بیتا قصبے سمیت کئی علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔