(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نوجوان نے صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک آبادکار موقع پر جہنم واصل ہوا جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کے میڈیا ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز غاصب ریاست کے نام نہاد دارالحکومت "تل ابیب” میں مقبوضہ جنین سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ فلسطینی نوجوان کامل محمود ابوبکر نے غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی، جس سے ایک آبادکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کچھ زخمی ہوئے۔ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
حملے کے بعد موقع پر موجود صیہونی پولیس نے فلسطینی مزاحمت کار کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، اس واقعے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ ہماری بہادر مزاحمت قابض اور اس کے آباد کاروں کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ مزاحمتی قوتوں کی جانب سے قابض دشمن کو الجھانے کی صلاحیت کا نیا ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ "یہ کارروائیاں قابض ریاست کے جرائم کا ایک فطری ردعمل ہیں، جس نے مغربی کنارے میں ہمارے عوام کے خلاف اس کی جارحیت میں اضافے کے بعد کی جا رہی ہیں۔