(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اس حملے سے ایک روز قبل نابلس میں مزاحمت کاروں نے دو صیہونی آبادکاروں کو جہنم واصل کیا تھا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر اریحا کے قریب فائرنگ کےدو الگ الگ واقعات میں ایک صیہونی آباد کار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ اریحا چیک پوسٹ سے آگے پیش آیا جہاں ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونی آباد کاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا ، اس حملے میں ایک آبادکار زخمی ہو ا جو دوران علاج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
دوسری کارروائی میں ایک فلسطینی پہلے یہودی آباد کاری کی گاڑی سے ٹکرایا، پھر اس نے اس پر فائرنگ کردی۔ اس کارروائی میں حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ اریحا میں ہونے والی کارروائی ایک روز قبل نابلس میں حوارہ کے مقام پر ہونے والے مزاحمتی حملے سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہے۔ حوارہ میں جرات مندانہ حملے میں کم سے کم دو صہیونی آبادکار جہنم واصل ہوگئے تھے اور حملہ آور فرار ہوگئے۔