(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عرب لیگ نے بیان میں فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین کو بحال کرنے اور ان کے تمام جائز، ناقابل تنسیخ حقوق کی جدوجہد کی حمایت کے اپنے مؤقف پر زور دیا اور کہا کہ بین الاقوامی انصاف کے حصول کیلیے متحد ہ عالمی معیار کو منصفانہ ہو نا چاہیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب پارلیمان میں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ فلسطین اور یوکرینی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک ہی انداز سے لائحہ عمل اور اقدامات کی کمی کو دوہرہ معیارات قرار دیتے ہوئے شدید پر کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بین الاقوامی انصاف کے حصول کو یقینی بنانےاورعالمی تمام مسائل سے نمٹنے کے لیے متحد عالمی معیارات کو منصفا نہ ہونا چاہیے۔
عرب پارلیمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حتمی، منصفانہ اور پائیدار حل تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی انصاف کے معیارات پر عمل درآمد کرےاور القدس کو اس کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیا جائے ساتھ ہی فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔
بیان میں فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین کو بحال کرنے اور ان کے تمام جائز، ناقابل تنسیخ حقوق کے حصول کے لیے ان کی کوششوں اور جدوجہد کی حمایت کرنے پر اپنے ثابت قدم مؤقف پر زور دیا گیاجس کی ضمانت بین الاقوامی قانون اور قانونی حیثیت سے دی گئی ہے۔