(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اونروا نے گذشتہ اپریل میں ایک اعلان کیاتھا جس کے مطابق ادارہ فنڈز کی کمی کو دور کرنے کیلیے ایک آپشن کے طور پرفلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد کو یقینی بنانے کے لیے اس کی سروسز کسی اور ادارے کو منتقل کی جائیں گی۔
اونروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نےوضاحت کردی ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے ادارے کے کسی بھی پروگرام، اختیارات یا خدمات کو کسی دوسرے ادارے کومنتقل نہیں کیا جائے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی غزہ کی پٹی میں ’یو این آر ڈبلیو اے‘ کی ایگزیکٹو ایڈمنسٹریشن لازارینی نے اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کے ساتھ شراکت داری کے حوالے سے گردش کرتے بیانات کے پس منظر میں غزہ کی پٹی میں نیشنل اینڈ اسلامک فورسز فالو اپ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ ایک میٹنگ میں کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین کمیونٹی میں شدید بے چینی اور غصے کی کیفیت پھیل گئی ہےجس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ بین الاقوامی شراکت داری کے تحت یہ اقدامات ’اونروا‘ کو اس کے فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے اپنا کردار ترک کرنے کا باعث بن سکتے ہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے اسے سونپے گئے اختیارات اور مینڈیٹ کی خلاف ورزی میں شامل ہو گاجس کے بعد اقوام متحدہ کےادارے کے اختیارات میں کسی بھی تعصب یا ہیرا پھیری کو مسترد کرنے یا اس کے کاموں یا اس کے کچھ حصے کوکسی دوسرے ادارے کو تفویض کرنے کو مکمل طورپر مسترد کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لازارینی کی جانب سے گذشتہ اپریل میں ایک اعلان کیاگیا تھا جس کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ UNRWA کے لیے فنڈز کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک آپشن ہےجس کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اس کی سروسز کسی اور ادارے کو منتقل کی جائیں گی۔