(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے امدادی ادارے انروا کے 12 ملازمین کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انتہائی خطرناک حالات میں موجود دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے لیے امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے ادارے کی فنڈنگ روکنے پر اپنے ردعمل میں ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مختلف ممالک کے خدشات کو سمجھتا ہوں، میں خود ان الزامات سے خوفزدہ تھا تاہم انتہائی خطرناک حالات میں موجود دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدای ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کی جانب سے کئے جانے والے حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے امدادی ادارے انروا کے 12 ملازمین کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد امریکا، برطانیہ،کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔