• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مقبوضہ فلسطین: صہیونی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید

صہیونی مسلحہ فوج نے فلسطینی کو بلااشتعلال  گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا

ہفتہ 30-09-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مقبوضہ فلسطین: صہیونی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی نوجوان کی شہادت پر تحریک حماس نےکہا کہ  وہ دن دور نہیں جب ہمارے لوگ صہیونی قبضے اور جرائم پر غالب آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل میں البیرہ کے علاقے جبل الطویل میں صہیونی فوج نےفلسطینی نوجوان محمد جبریل رمانہ کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیاجسے فلسطینیوں نے اپنی مدد آپکے تحت   ہسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان  شہید ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت بیان کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے براہ راست گولیاں لگنےکے نتیجے میں نوجوان رومانہ کی شہادت ہوئی جبکہ ایک اور نوجوان کے معمولی زخمی ہونےکی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں صہیونی جارحیت سے برسر پیکار اسلامی تحریک حماس کی جانب سےاسرائیلی بستی بساغوت کے نزدیک شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان محمد جبریل رمانہ کی شہادت پردکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ  ہمارے بہادر شہید مسجد اقصیٰ کی آزادی کا دفاع کرتے ہوئےاپنی جانوں کا نظرانہ دیتے رہیں گے اور وہ دن دور نہیں جب فلسطینی صہیونی قبضے اور جرائم پر غالب آئیں گے۔

تحریک حماس کی جانب سے بیان میں قریب آنے والی فتح  کی تصدیق کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا گیا کہ فلسطینی مزاحمت اپنی سر زمین  اور لوگوں کو صہیونی قبضے سے آزاد کر اکے دم لے گی اور ہمارے لوگوں کی  قربانیوں اور ہمارے شہداء کے خون کی ضرور فتح ہوگی۔

Tags: اسرائیلی بستی بساغوتاسلامی تحریک حماسالبیرہجبل الطویلفلسطینی وزارت صحتمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.