(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ یمن سے داغہ کیا ڈرون کامیابی سے روک لیا گیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون نے اپنا ہدف نشانہ بنایا۔
آج پیر کے روز غاصب صیہونی ریاست کی فوج نے اسرائیل پر یمنی حملے کا اعتراف کیا، جس میں دشمن کی فوج نے بحیرہ روم میں یمن سے چھوڑے گئے ڈرون کو روکنے کا دعویٰ کیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق، اس ڈرون حملے کا مقصد اسرائیل کی گہرائی کو نشانہ بنانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی ڈرون نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی حمایت کے حصے کے طور پر اسرائیل کے خلاف اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے، جس کے نتیجے میں یہ حملے اسرائیل کی سلامتی کے لیے ایک نئے چیلنج کا باعث بنے ہیں۔