(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی حکام کا مضحکہ خیز بیان ہے کہ یہ اسکول ’’غیرقانونی طورپرتعمیر‘‘ کیا گیا تھا اس سے اسرائیل کے ’تحفظ وسلامتی کے لیے خطرہ‘ پیدا ہوگیا تھا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے قریب واقع گاؤں جببت الذہیب میں واقع فلسطینی طلبہ کے پانچ کمروں پر مشتمل اسکول کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا ۔
اسکول کی مسمار ی کے خلاف احتجاج کرنےو الے مظاہرین پر صہیونی فورسز نے طاقت کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے اشک آور گیس اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
صہیونی حکام کی جانب سے اس حوالے سے مضحکہ خیز بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اسکول ’’غیرقانونی طورپرتعمیر‘‘ کیا گیا تھا اس سے اسرائیل کے ’تحفظ وسلامتی کے لیے خطرہ‘ پیدا ہوگیا تھا۔