• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید، رواں ماہ شہداء کی تعداد 10ہوگئی

اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کے دوران طبی عملے کا رکن اور ایک 34 سالہ گھریلو ملازمہ بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی

جمعرات 17-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید، رواں ماہ شہداء کی تعداد 10ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسز کا الزام ہے کہ شہید نے اسرائیلی فوج پر فائرنگ کی تھی جس کے جواب میں  کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو شہید کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں  چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کیا، اس دوران صیہونی فوج نے ایک گھر کو گھیرے میں لیتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی اور گھر کے اندر ہینڈ گرینیڈ پھینکے، اسرائیلی فوج نے گھر میں موجود "32 سالہ نوجوان مصطفیٰ الکستونی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا  جبکہ اس دوران ایک طبی عملے کے رکن اور ایک 34 سالہ گھریلو ملازمہ بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئی ہے۔

طبی عملے نے دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے، دونوں زخمیوں کو سر اور پیٹ میں چار سے چھ گولیاں لگیں ہیں۔

غاصب فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان  میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج خفیہ اطلاع پر کارروائی کررہی تھی اس دوران مزاحمت کاروں نے فوجیون پر فائرنگ کی جوابی کارروائی میں مزاحمت کار شہید ہوا جبکہ موقع سے دو افراد کو حراست میں لینے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ صیہونی فورسز اور غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں  شہید ہونے والا یہ 10 واں فلسطینی ہے جبکہ اس دوران 50 سے زائد زخمی  ہوچکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیفلسطینیمصطفیٰ الکستونی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.