(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مصطفیٰ حافظ اسکول پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری میں سینیر فلسطینی صحافی حمزہ عبدالراحمان مرتضیٰ سمیت 10 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر دہشتگردی گذشتہ 10 ماہ سے جاری ہے وحشیانہ بمباری میں جہاں 15 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں وہیں شہدا میں صحافیوں کی بھی بہت بڑی تعداد شامل ہے، گذشتہ روز صیہونی فوج نے غزہ کے مغرب میں واقع مصطفیٰ حافظ اسکول پر بمباری کی جس کےنیتجےمیں فلسطینی صحافی حمزہ عبدالرحمن مرتضیٰ سمیت دیگر 10 شہری شہید ہوگئے ۔
حمزہ عبدالرحمن مرتضیٰ کی شہادت کے بعد صیہونی دہشتگردی میں شہید ہونے والے صحافیوں کی مجموعی تعداد 170 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ حمزہ عبدالرحمن مرتضیٰ سینیر صحافی یاسر مرتضیٰ کے بھائی ہیں، جو 6 اپریل 2018 کو غزہ کی سرحد کے پاس حق واپسی مارچ کی کوریج کرتے ہوئے ایک صیہونی اسنائپر کی گولی سے شہید ہوگئے تھے۔
پریس بیان میں سرکاری میڈیا آفس نے غاصب صیہونی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے اور ان کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔
آفس نے دشمن فوج کو اس جرم کے ارتکاب کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا۔دفتر نے عالمی برادری اور دنیا میں صحافتی پشے سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کو روکیں اور فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں۔