(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے پانچویں مرتبہ مواصلات کو مکمل طورپر بند کردیا ہے جو جنگی جرائم میں سے ایک ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر کے واحد مواصلاتی کمپنی Paltel Group نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری اور ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث ہمیں ایک بارپھر غزہ میں اپنی سروس بند کرنا پڑ رہی ہے۔
أهلنا الكرام في الوطن الحبيب،
نأسف للإعلان عن انقطاع كامل لكافة خدمات (الخلوي، الثابت، الإنترنت) مع قطاع غزة، بسبب العدوان المستمر.
حماكم الله وحمى بلادنا#أبقوا_غزة_على_اتصال #KeepGazaConnected— Paltel (@Paltelco) December 26, 2023

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد یہ پانچوا موقع ہے جب غزہ میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹر نیٹ مکمل طورپر بند ہے۔اس سے قبل شہر کے بعض حصوں میں جزوی طورپر انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بحال تھی۔