• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی ریاست میں یمن سے ایک اور ڈرون حملہ، عمارت کو نشانہ بنایا

حوثی مزاحمت کاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنا تے رہیں گے

منگل 10-12-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صیہونی ریاست میں یمن سے ایک اور ڈرون حملہ، عمارت کو نشانہ بنایا
0
SHARES
6
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے میں یمن سے داغا گیا ایک ڈرون حملہ وسطی اسرائیل میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں عمارت کو خاصا نقصان پہنچا۔

غیر قانونی صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں "ایک مشتبہ فضائی ہدف” کے بارے میں اطلاع ملی تھی، جو یاونیہ کے علاقے میں گرا تھا۔ بعد ازاں فوج نے تصدیق کی کہ یہ ہدف "یمن سے آنے والا ڈرون” تھا۔

اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈم ایمبولینس سروس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن ان کا کہنا تھا کہ "عمارت کی بالائی منزل کی بالکونی سے دھواں اٹھ رہا تھا اور بالکونی کو نقصان پہنچا ہے”۔ اسرائیلی چینل 13 نے اطلاع دی کہ "آج صبح یاونیہ میں واقع ایک رہائشی عمارت کی 15ویں منزل پر ڈرون نے حملہ کیا، جس سے دو اپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا”۔

اسرائیلی ویب سائٹ 0404 نے اسرائیلی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ "ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈرون یمن سے داغا گیا تھا اور یاونیہ میں واقع ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا”۔

واضح رہے کہ یمن کی مزاحمتی فورسز گزشتہ ایک سال سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے یا اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حملے کر رہی ہیں۔ حوثی مزاحمت کاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیڈرونصیہونیغزہفلسطینییمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.