(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) بارود سے بھرے یہ ڈرونز حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصراللہ کے نام سے منسوب کر کے اسرائیلی شہر پر حملے کے لیے بھیجے گئے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی غزہ پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے ردعمل میں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے گذشتہ روز بھی اسرائیلی شہر حیفا پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ حزب اللہ کی طرف سے باضابطہ طور پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بارود سے بھرے یہ ڈرونز حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصراللہ کے نام سے منسوب تھے جو اسرائیل کے شہر حیفا کے مشرق میں واقع ایک فوجی اڈے پر بھیجے گئے اور کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے اسرائیل کے پاس اس وقت چار قسم کے دفاعی نظام موجود ہیں لیکن یہ سبھی ہونے کے باوجود حزب اللہ کے راکٹ اسرائیل کے اندر تک پہنچ رہے ہیں۔ امریکہ نے اپنا جدید ترین دفاعی نظام ‘ تھاڈ’ حال ہی میں اپنے ماہر فوجیوں کے دستے کے ساتھ اسرائیل بھیجا ہے۔