(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن فوج بھوکے پیاسےلوگوں اور اپنے بچوں کے لیے امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے نہتے فلسطینیوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنا رہی ہے۔
فلسطین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےمظالم سنگین جنگی جرائم کی لکیر کو بھی عبور کرچکے ہیں ، جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ غاصب صیہونی فوج کی امداد کے منتظر فلسطینیون پر بمباری کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت اب تک 400 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہیں۔
آج صبح غاصب صیہونی دشمن نے امداد کے حصول کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر ایک بار پھر بمباری کی جس کے نیتجےمیں 10 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 40 زخمی ہوگئے ۔
صیہونی دشمن فوج بھوکے پیاسےلوگوں اور اپنے بچوں کے لیے امداد حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے نہتے فلسطینیوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ فلسطینیوں کو بھوکا پیاسا مارنے کی ایک دانستہ سازش اور پالیسی ہے۔