• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فضائیہ کا شام پر ایک اور حملہ

اسرائیل رات کے اندھیرے میں خفیہ کارروائیوں میں شام کی شہری آبادی سمیت دیگر گروپوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرتا ہے

بدھ 04-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی فضائیہ کا شام پر ایک اور حملہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی  حملوں کو رکوانے اور تل ابیب کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھائیں۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزرات گئے صہیونی ریاست اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر شام کے علاقے دیر الزور میں شامی فوج کے ٹھکانوں  کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا جس میں 2شامی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صہیونی جنگی طیاروں نے شام کے  شہر ی علاقے کے اردگرد مسلح افواج کے ٹھکانوں پرمیزائل داغے جس کے نتیجے میں املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچا  اوردھماکوں کی گونج سے  شہری آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شامی حکام کی جانب سے شہری آبادی کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صہیونی فوج کی ان جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی  حملوں کو رکوانے اور تل ابیب کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھائیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل شام پر صہیونی فوج کے ان دہشت گردانہ حملوں کو باقاعدہ طور پرتسلیم نہ کرتے ہوئے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا اوررات کے اندھیرے میں  خفیہ کارروائی کرتے ہوئے شام میں ایران، لبنانی حزب اللہ اوردیگر گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتا رہتا ہے۔

Tags: تل ابیبدیر الزورشامصہیونی فضائیہصہیونیئزمعالمی برادری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.