(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عراقی گروپوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات میں ایک "اہم ہدف” پر ڈرونز سے بمباری کی۔
’’مزاحمت اسلامی عراق‘‘ نا کی عراقی تنظیم نے سماجی رابطوں کی اپیلی کیشن ٹیلی گرام پر اپنا بیان جاری کیا جہاں ایک ویڈیو بھی شائع کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے عالقے بئر السبع میں نیواتیم فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔
غزہ پر اسرائیلی مظالم جاری ہے جس کے ردعمل میں یمن ، لبنان اور عراق سمیت دیگر مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمتی تحریکیں جاری ہیں جس کے باعث خطے میں کشیدہ ماحول ہے۔
اسی دوران ایران سے تعلق رکھنے والے بہت سے مسلح دھڑوں اور ملیشیاؤں نے بھی اپنی صف بندی کا اعلان کیا ہے۔ ان دھڑوں کو ’’وحدۃ الساحات‘‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ ان گروپوں میں یمن میں حوثی گروپ، لبنان میں حزب اللہ اور عراق کے مسلح دھڑے شامل ہیں۔