(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تین روز قبل صیہونی آبادکار نےفلسطینی بچے کو اس وقت گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا جب وہ غیر قانونی صیہونی بستی کے قریب سے گزر رہا تھا۔
سالہ فلسطینی بچہ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق تین روز قبل غیر قانونی صیہونی بستی کے گارڈ کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے سلواد قصبے سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ رمزی حامد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 17 سالہ رمزی فتحی حمیدکو صیہونی بستی کے گارڈ نے اس پیٹ میں تین گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جو آج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔