(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہید ابو سعن نے اس سال ہائی اسکول میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی تھی، صیہونی فوجی نےابو سعن کو انتہائی قریب سے سر میں گولی مار کر شہید کیا۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر تلکرم پر دھاوا بولتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے نام پر لوٹ مار شروع کی اور رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں فلسطینیوں نوجوانوں نے غاصب فوج پر پتھراؤ کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس دوران غاصب فوجی نے طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے اٹھارہ سالہ محمود ابو سعن کو انتہائی قریب سے سر میں گولی مار کر شہید کردیا۔