(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کے جدید دفاعی نظام آئرن ڈوم کی تیاری میں امریکی شراکت بھی شامل ہے اور تقریباً 50,000 ڈالر سے تیار ہونے والے یہ ترقی یافتہ دفائی سسٹم اکثر امریکی سرزمین پر تیار کیے گئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ دفاعی نظام میں تعاون کرتے ہوئے امریکہ نے آئرن ڈوم کی سپورٹ کے لیے ایک ارب تک مالیت کی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس نے نئے بجٹ کی منظور ی میں1.5 ٹریلین ڈالرز کی منظوری دی ہے جس میں امریکی دفاعی نظام کے لیے 730 ارب ڈالر شامل ہیں جبکہ قابض ریاست کے ڈیفنس سسٹم کیلیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔
گذشتہ ستمبر میں امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے اسرائیل کو میزائل شکن نظام کی تیاری کے لیے 1 ارب ڈالر فراہم کرنے کے لیے ایک اسٹینڈ اکیلے بل کی منظوری دی لیکن ووٹ بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا جس کے حق میں 420 اور مخالفت میں صرف نو ووٹ ڈالےجس کے بعداب اسرائیل کو اس دفاعی نظام کی تجدید کیلیےمزید یہ خطیر رقم دی جائے گی۔
خیال رہے کہ قابض ریاست کے جدید دفاعی نظام آئرن ڈوم کی تیاری میں امریکی شراکت بھی شامل ہے اور تقریباً 50,000 ڈالر سے تیار ہونے والے یہ ترقی یافتہ دفائی سسٹم اکثر امریکی سرزمین پر تیار کیے گئےہیں۔