(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو ایک ‘نسل پرستی کی بنیاد پر امتیازی سلوک’ کرنے والی ریاست ماننے والے ڈیموکریٹکس کے حوالے سے کہا کہ اس قسم کےکچھ لوگ ہیں جنکے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ وہ غلط ہیں اورغلطی کر رہے ہیں۔
عالی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے حالیہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اسرائیل میں اپنی ہی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کے اُن ارکان پر کڑی تنقید کی گئی ہے جو ‘ترقی پسند ڈیموکریٹس’ کہلاتے ہیں اور اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔
صدرجوبائیڈن نےقابض ریاست اسرائیل پر تنقید کرنے والے اپنی ہی پارٹی کے ارکان کو برطرف کر دیااور کہا ہے کہ وہ ترقی پسند قانون ساز ‘غلط’ ہیں کیونکہ ‘اسرائیل ایک جمہوریت ہےاور ہمارا اتحادی ہے۔
صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو ایک ‘نسل پرستی کی بنیاد پر امتیازی سلوک’ کرنے والی ریاست ماننے والے ڈیموکریٹکس کے حوالے سے کہا کہ اس قسم کےکچھ لوگ ہیں جنکے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ وہ غلط ہیں اورغلطی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی پارلیان میں ترقی پسند ڈیموکریٹکس نےفلسطینیوں کے حقوق کیلیے آواز اٹھائی ہےاور اسرائیل کے لیے غیر مشروط امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔