• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی منافقت: غزہ  پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت کے ساتھ  اتنباہ بھی جاری

جو بائیڈن نے امریکہ کی تاریخی منافقت کا مظاہرہ کرتےہوئے غزہ پر اسرائیلی جنگ کا ایک بار پھر جواز ثابت کیا اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

ہفتہ 09-03-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکی منافقت: غزہ  پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت کے ساتھ  اتنباہ بھی جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایک جانب امریکہ صیہونی ریاست کو اسلحہ گولا بارود  سمیت مالی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب غزہ میں  نہتے شہریوں کی شہادت پر مگرمچھ کے آنسو بھی بہا رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسٹیٹ آف یونین کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ امدادی سامان کی ترسیل کو جنگ بندی کے لئے مذاکرات میں ایک ‘سودے بازی’ کے طور استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

جوبائیڈن نے اپنی تقریر کے دوران اسرائیل اور غزہ کے درمیان عارضی جنگی وقفے کے فوری اہتمام کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ  ‘ انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی مذاکرات میں ثانوی حیثیت کی حامل نہیں ہو سکتی یے۔ اسے انسانی جانیں بچانے اور انسانی تحفظ کے لئے ترجیح اول کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

سٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران اس سے پہلے جو بائیڈن نے بحر متوسط میں ایک امریکی بحری اڈے کی تعمیر بھی منصوبہ پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا غزہ میں قحط کا خطرہ ہے۔ تاہم صدر جو بائیڈن نے امریکہ کی تاریخی منافقت کا مظاہرہ کرتےہوئے غزہ پر اسرائیلی جنگ کا ایک بار پھر جواز ثابت کیا اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

واضح رہے اسرائیل نے سات اکتوبر 2023 سے حماس کے ایک حملے کو جواز بنا کر غزہ پر جنگ مسلط کی ۔یہ جنگ اب چھٹے ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صدر جوبائیڈن نے غزہ پر اسرائیلی حملے کو دل شکن قرار دیتے ہوئے کہاوہ نان سٹاپ بنیادوں پر غزہ کوشاں ہیں جلد سے جلد چھ ہفتوں کے لئے جنگ بندی ہو جائے۔ یہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر ہونی چاہیے تاکہ انسانی بحران اور المیے سے بچا جا سکے۔ جو بائیڈن نے اس موقع پر دو ریاستی حل کے حق میں امریکی موقف کو دہرایا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن ہو سکے اور ترقی و خوشحالی کا دور شروع ہو۔

Tags: اسرائیلیامریکہشہیدصیہونیغزہفلسطینمنافقت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.