(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) میری نیومین نے جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ "اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مسلمانوں کے خلاف صہیونی حملوں میں امریکی ہتھیاروں کا استعمال نہ ہو۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ‘میری نیومین ‘ نے قبلہ اول پر صہیونی اشتعال انگیز دھاوؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ "دنیا بھر کے مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کے لیے مقدس ترین مہینہ ہے اس مقدس مہینے میں، ہمیں امن اور افہام و تفہیم کے لیے دعا کرنی چاہیے۔”
انھوں نے کہا کہ مقدس مہینے "رمضان المبارک کے دوران صہیونی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں جس میں 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے انھوں نے کہا کہ "اسرائیلی حکومت کو بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنا اور پرامن فلسطینیوں کو اپنی مرضی کے مطابق عبادت کرنے کی آزادی دینی چاہیے۔
کانگریس کی خاتون رکن نے مزید کہا کہ وہ "جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ خطے میں مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنے اختیار میں ہر سفارتی راستہ استعمال کرے، اس بات کو یقینی بنائے کہ اس یا کسی دوسرے حملے کے لیے امریکی ہتھیاروں کا استعمال نہ ہو، اور فلسطینیوں کے لیے پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں۔