• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

امریکہ غزہ پر جارحیت بند کرے، جمشید حسن چیئرمین ہیومن رائٹس کونسل پاکستان

شرکاء نے عرب اور اسلامی دنیا کے حکومتوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیئے جائیں

جمعہ 10-11-2023
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
امریکہ غزہ پر جارحیت بند کرے، جمشید حسن چیئرمین ہیومن رائٹس کونسل پاکستان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان اور فلسطین فاونڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام بدھ آج کی کانفرنس میں موجود تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی اور شرکاء کا مطالبہ ہے کہ غزہ جارحیت کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے اور اسرائیلی امریکہ کا آلہ ہے۔

امریکہ کو چاہیے غزہ پر فی الفور جارحیت بند کرے۔ شرکاء کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ عرب اور اسلامی دنیا کے حکومتوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عرب و اسلامی ملک کے حکومتیں غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور جو مسلمان ممالک اسرائیل کو تیل اور گیس فراہم کر رہے ہیں، وہ فی الفور تیل اور گیس کی سپلائی بند کریں۔

شرکاء کانفرنس کا مطالبہ ہے کہ غزہ کے لوگ بہت بڑی قربانی ایک بہت بڑے ہدف اور مقصد کے لئے دے رہے ہیں اور ان قربانیوں کا نتیجہ بھی ایک بڑے مقصد کے ساتھ حاصل ہوگا اور آزادی فلسطین و القدس ان قربانیوں کا ہدف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں کی عمارتوں سمیت محلوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر فلسطینی پرچم لہرائیں اور یکجہتی فلسطین مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔

شرکاء کانفرنس غزہ میں امریکی سرپرستی میں جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

کانفرنس میں مہمان خصوصی علامہ طاہر اشرفی صاحب ,خالد محمود عباسی سکالر برگیڈیئر سلطان محمود ستی (ریٹائرڈ۔ایس آئ).ڈاکٹر ناصر عباس شیرازی,محمود احمد ساغر کنوینر حریت کانفرنس پاکستان,سید سبط الحیدر بخاری,عائشہ سید سابق ایم این اے جماعت اسلامی۔ ,صحافی محمد صدیق انضر۔ صائمہ خان ورلڈ پیس جرگہ ساجدعلی میڈیا کوآرڈینیٹر ہیومین رائٹس کونسل آف پاکستان، ادینہ خان، افشاں کیانی سمیت ملک بھر سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Tags: اسرائیلیپاکستانصیہونیغزہفلسطینفلسطینیمقبوضہہیومن رائٹس کونسل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.