• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکہ کے بعد اسرائیل شیریں ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی کی تحقیقات  کرے گا، رپورٹ

پیر 04-07-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکہ کے بعد اسرائیل شیریں ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی کی تحقیقات  کرے گا، رپورٹ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ترجمان نے کہا کہ ’گولی کی جانچ امریکی نہیں بلکہ امریکی موجودگی میں اسرائیلی ہو گی، ہم نتائج کا انتظار کررہے ہیں، اگر ہم نے انہیں قتل کیا تو اس کی ذمہ داری لیں گے۔

عالمی خبررساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں کی کوریج  کے دوران امریکی نژاد فلسطینی صحافی خاتون  شیرین ابوعاقلہ کی صہیونی گولی سے شہادت کی تحقیقات میں اسرائیل کی بجائے امریکہ پر بھروسہ کرنے کے بعد فلسطینی حکام کی جانب سے امریکی ماہرین کو تحقیقات کی اجازت دی ہے جس کے بعد قابض  اسرائیلی حکام نے  کہا ہے کہ اب وہ تحقیقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی آرمی کے ترجمان رین کوشیف نے اپنے بیان میں ابو عاقلہ کی شہادت کے ھوالے سے تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گولی کی بیلسٹک جانچ کریں گے۔

یادرہے کہ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی سینئر صحافی شیریں ابو عاقلہ کی11 مئی  کو شہادت  کی وجہ بننے والی گولی کے حوالے سے صہیونی ترجمان نے کہا کہ ’گولی کی جانچ امریکی نہیں بلکہ امریکی موجودگی میں اسرائیلی ہو گی، ہم نتائج کا انتظار کررہے ہیں، اگر ہم نے انہیں قتل کیا تو اس کی ذمہ داری لیں گے اور اس کے لیے معذرت کریں گے‘۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’اسرائیل کی جانب سے بیان اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ کیا فلسطینی حکام ’امریکیوں پر بھروسہ کرسکتے ہیں‘۔

Tags: "جنین پناہ گزین کیمپاسرائیلامریکہجنوبی مقبوضہ مغربی کنارہشیریں ابوعاقلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.