(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی پارٹیوں کے رہنما اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تائید میں ہیں جبکہ دوسری جانب امریکا، بھارت اور اسرائیل کا ”پاکستان دشمن تکون“ متحرک ہوچکا اس کے باوجود ہم آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے رہنماحافظ حسین احمد کی جانب سے جاری بیان میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکا آئی ایم ایف کے ذریعہ پاکستان پراسرائیل کے ساتھ تعلقات اوراسے تسلیم کروانے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے۔
بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں شامل پارٹیوں کے رہنما اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تائید میں ہیں جبکہ دوسری جانب امریکا، بھارت اور اسرائیل کا ”پاکستان دشمن تکون“ متحرک ہوچکا اس کے باوجود ہم آپس میں گتھم گتھا ہیں۔
حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کو اس بحث میں الجھا دیا ہے کہ ”سازش“ پہلے ہے یا ”مداخلت“جبکہ امریکی، اسرائیلی اور بھارتی تکون کی ”سازشی مداخلت“ تو عرصہ سے جاری ہےجس کے ہم حالیہ دنوں سے بری طرح شکار ہو رہے ہیں اور آپس کی لڑائی مین دشمن اپنے وار کی تیاریاں مکمل کر نے میں مصروف عمل ہے۔