(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)اس پارٹنر شپ کےپہلے مرحلے کے دوران اتحاد انجینیرنگ دو طیاروں کو تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی جو کہ ہر سال کئی طیاروں کوتبدیل کرتی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی اتحاد انجینیرنگ نے ’اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز‘ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد مسافر طیاروں کو بوئنگ 777-ER300 مال بردار جہازوں میں تبدیل کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد مسافر طیاروں کو بوئنگ 777-ER300 مال بردار جہازوں میں تبدیل کرنا ہےجس کے ذریعے دونوں ملکوں کے صارفین کوجدید صحولیات فراہم کرنا ہے۔
انجینیرنگ یونین کے ’سی ای او‘ عبدالخالق سعید نے کہا کہ اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کمپنی کے ساتھ ہماری شراکت داری ہنر مند افرادی قوت کی ہماری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور یونین کی انجینیرنگ کی پوزیشن کو ابوظہبی میں ایک عمدہ مرکز کے طور پر مستحکم کرنے میں معاون اور ابو ظہبی کے اکنامک وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔
مزید تفصیلات کے مطابق یہ پارٹنر شپ پہلے مرحلے کے دوران اتحاد انجینیرنگ دو طیاروں کو تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی جو کہ ہر سال کئی طیاروں کوتبدیل کرتی ہے۔