(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں فلسطینی اراضی پر باڑیں لگادیں تاکہ اس خاندان کی زمین پر قبضہ کر کے فوج کی مدد سے انہیں اس مقام سے مکمل طور پر بے دخل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کےمشرقی حصے میں واقع الشیخ جراح میں انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں نے علی الصبح صہیونی فوج کے ہاتھوں بے گھر ہونے والے فلسطینی خاندان سالم کی ملکیتی اراضی پر دھاوا بول دیا اوراراضی پر قبضہ کر نے کے لیے رہائشیوں پر بدترین تشدد کیا جبکہ ایک خاتون کو زمین میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرنے پر مارا پیٹا اور ان کا بازو توڑ دیا۔
صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں فلسطینی اراضی پر باڑیں لگادیں تاکہ اس خاندان کی زمین پر قبضہ کر کے فوج کی مدد سے انہیں اس مقام سے مکمل طور پر بے دخل کیا جائے۔
واضح رہے کہ فلسطینی سالم خاندان اپنے آبائی گھر میں 1951 سے اب تک گذشتہ 73 سال سے زیادہ عرصے سے رہ رہا ہے اوراس وقت ان کی تین نسلیں اس میں آباد تھیں جسے اسرائیلی قابض حکام نے مسمار کر نے کا حکم دیا ہے۔