(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی شر پسندوں نے فول پروف سیکیورٹی اہلکاروں کے مکمل تحفظ میں نمازیوں پر تشدد کیا اوران پرعرب فلسطین مخالف تزہیکی فقرے کسےاور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے ذریعے مذہبی اشتعال انگیزی کو ہوا دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس میں سینکڑوں صہیونی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجداقصٰی میں داخل ہو کرمسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی، اس دوران صہیونی اہلکاروں نے شرپسند عناصر کو فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بد سلوکی اور تشدد کے مواقعے فراہم کیے جبکہ انتہا پسند عناصرکی جانب سے اشتعال انگیزی کے ذریعے فلسطینیوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر نے کی کوشش کی گئی۔
یاد رہے کہ صہیونی آبادکار جمعہ اور ہفتہ کے علاوہ باقی تمام ایام میں مسجد اقصی پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصٰی کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں جس میں اسرائیلی سیکیورٹی ان کی سرپرستی کرتی ہے اور فلسطینیوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے تشدد سمیت دیگر اشتعال انگیز حربے استعمال کرتی ہے۔