(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی انسانیت سزاؤں کے باوجود محمد ابو الحمص متعدد مرتبہ صہیونی آبادکاری اور فلسطینی کے گھروں کی غیر قانونی مسماری کی پالیسیوں کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں میں مسلسل حصہ لیتےرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سےمقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول کے ایک فلسطینی کارکن محمد ابو الحمص کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا گیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے منگل کی صبح العیسویہ کے رہائشی ابو الحمص کو مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں البراق دیوار کے قریب سے حراست میں لیا، انہیں الشیخ جراح محلے میں سرگرم کارکنان میں انفرادی حیثیت حاصل ہے اور وہ فلسطینی کی آزادی کیلیے گذشتہ 8 سال صہیونی جیلوں میں تشدد کا سامنا کر تے رہے ہیں۔
صہیونی فوج کی انسانیت سزاؤں کے باوجود محمد ابو الحمص متعدد مرتبہ صہیونی آبادکاری اور فلسطینی کے گھروں کی غیر قانونی مسماری کی پالیسیوں کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں میں مسلسل حصہ لیتےرہے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال بھی اسرائیلی قابض حکام کے مسجد اقصیٰ پر قبضے اور فلسطینیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش میں مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کے خلاف بے دخلی کے فیصلے معمول کے مطابق جاری ہیں۔