• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القدس میں صہیونی آبادکاری منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، یورپی یونین  

منگل 15-03-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
القدس میں صہیونی آبادکاری منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، یورپی یونین  
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کی اسرائیلی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے فلسطین اسرائیل تنازع کے عالمی حمایت یافتہ دو ریاستی حل کو نقصان پہنچے گا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کے رابطہ کار شادی عثمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی ضلعی منصوبہ بندی اور عمارت سازی کمیٹی نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کےلئے  730 نئے ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی ہے، فلسطینی علاقوں میں صہیونی آبادکاری کی پالیسی "بنیادی طور پر بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے”اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور کرتی ہے۔

شادی عثمان نے اسرائیل، بین الاقوامی برادری اور تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ "دو ریاستی حل اور مستقبل میں اس پر عمل درآمد کے امکانات کے تحفظ کے لیے کام کریں۔

واضح رہے کہ ” فلسطینی حکام  اور اسرائیل کے درمیان آخری براہ راست امن مذاکرات، جو کہ امریکہ کی سرپرستی میں تھے اور نو ماہ تک جاری رہے، 2014 میں یہودی بستیوں، سرحدوں اور سیکورٹی سے متعلق مسائل پر گہرے اختلافات کی وجہ سے رک گئے تھے۔ فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا چاہتے ہیں، جب کہ قابض صہیونی ریاست اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا ابدی دارالحکومت قرار دینے پر اصرار کرتا ہے۔

Tags: القدسامریکہبین الاقوامی برادریصہیونی آبادکاریمقبوضہ بیت المقدسیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.