• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القدس میں مسیحی برادری کی روزے داروں کے لیے خدمات

منگل 12-04-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
القدس میں مسیحی برادری کی روزے داروں کے لیے خدمات
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی عیسائی مسلمانوں کے کسی بھی تہوار پر مٹھائیاں تقسیم کرتے اوررمضان کے بابرکت مہینے اورعید کے موقع پر شہرکو سجاتے ہیں,ان کا کہنا ہے کہ ہم سب فلسطینی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ماہ صیام کی آمد پر مقبوضہ فلسطین کے آبائی مسیحی افراد کی جانب سے  مسلمانوں کے اس مقدس مہینے کے احترام میں متعدد مقامات پر بھائی چارہ اور محبت کے فروغ کیلیے باہمی طور پرانجام دی جانےوالی خدمات میں ہر سال کی طرح بڑھ چڑھ  کرحصہ لیا جارہا ہے اور روزے داروں کیلیے افطار کے وقت کھجوروں اور پانی کی تقسیم جاری  ہے۔

ماہ رمضان کی خوشی میں مسلمان اپنے علاقوں کی سجاوٹ کر تے ہیں جس میں عیسائی مذہب کے پیروکار  فلسطینی شہری بھی گلیوں اور بازاروں کی رمضان کے حوالے سے خصوصی سجاوٹ میں مسلمانوں کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

نابلس کے ایک 41 سالہ مقامی عیسائی فلسطینی خلیل کاوا نے بتایا کہ میں ایک زمانے سے رمضان المبارک میں چوراہے پر راہگیروں کو  افطار کے لیے کھجور اور پینے کا پانی کا اہتمام کرتاہوں اور یہاں مسلمان اور عیسائی ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم  کسی مسلمان، عیسائی یا  دیگر مذہب  میں فرق  نہیں کرتے اور  یہاں  ہم سب فلسطینی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے چند نوجوانوں کے ساتھ مل کر فوٹوگرافروں کا ایک گروپ بنا رکھا ہے جس کی بنیاد 2013 میں نابلس شہر میں رکھی گئی  اور اسے نابلس ٹور کا نام دیا گیا ہے، اس کے ذریعے ہم نابلس شہر میں گھومتے  اور مختلف مقامات پر لوگوں کی تصاویر کھینچتے ہیں اور  مسلمانوں کے کسی بھی تہوار پر مٹھائیاں تقسیم کرتے اور رمضان کے بابرکت مہینے اور عید کے موقع پر شہر کو سجاتے ہیں۔

Tags: القدسروزے دارفلسطینی عیسائی مسلمانکھجورماہ صیاممسیحی برادرینابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.