(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی نے الخلیل کے فوجی علاقے میں واقع فلسطینیوں کی رہائشی عمارت اور مکانات کو صہیونی آباد کاروں کو فروخت کرنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کرنے اعلان کردیا۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں الخلیل شہر میں آبادکاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی عمارتوں اور مکانات کی فروخت کے انکشاف پر شہریوں کااحتجاج جاری ہے اور مقامی رہائشی صہیونی فوج کی انتہا پسند انتقامی کارروائیوں کے باوجود اسرائیل کے خلاف گھروں سے نکل کر اپنی آبائی زمینوں سے بے دخل کیے جانے اور ان کی فروخت پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نےصہیونی آبادکاروں کے حوالے سے اس خبر کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے الخلیل کے فوجی علاقے میں واقع فلسطینیوں کی رہائشی عمارت اور مکانات کو صہیونی آباد کاروں کو فروخت کرنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے، یہ عمارت ایک ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط الخلیل کے مشرق میں کریات اربع کی بستی کے قریب واقع ہے اور تیس سال سے ویران پڑی ہےتاہم اب فلسطینیوں کے حقوق کے باوجود انہیں وہاں رہائش کی اجازت نہیں ہے۔