• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

القدس میں ایک اورفلسطینی خاندان کے بےگھر کیے جانے کے صہیونی احکامات جاری

منگل 10-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
القدس میں ایک اورفلسطینی خاندان کے بےگھر کیے جانے کے صہیونی احکامات جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی رہائشی کاکہنا ہے کہ اس گھر کے چھن جانے سے ہمارا پورا کنبہ کھلے آسمان کے نیچے آجائے گا اور صہیونی بلدیہ نے کہاہے کہ عید کے فوراً بعد عمارت کو خود گرادیا جائے ورنہ بلدیہ کا عملہ اسے گرا دے گا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے علاقے میں عین اللوزہ میں قابض صہیونی بلدیہ کی جانب سے فلسطینی رجبی خاندان کو ان کے پانچ منزلہ آبائی مکان کو غیر قانونی قرار دیے جانے کانوٹس جاری کر دیا گیاجس کے بعد مسجد اقصیٰ کے جنوبی حصے سے متصل اس علاقے کے رہائشی خاندان جس میں 40 کے قریب ایک ہی خاندان کے افراد  عرصہ دراز سے رہائش پزیر تھے بے گھری کے خوف میں مبتلاہو گئے ہیں۔

صہیونی بلدیاتی ادارے کے مطابق فلسطینی خاندان کی یہ عمارت بغیر اجازت تعمیر کی وجہ سے گرا دی جائے گی تاہم رجبی خاندان کا مؤقف ہے کہ ان کے پاس اس گھر کی تعمیر کے قانونی کاغذات موجود ہیں جنہیں دیکھنے سے بھی صہیونی حکام نے انکار کر دیا ہے۔

مکان کے مالک فارس الرجبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ نے ان کی دو منزلہ عمارت کے انہدام کا نوٹس دیا ہے جس میں چالیس افراد اُن  کے والدین، تین بہن بھائی اور بچے رہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا گھر ہے، اس کے علاوہ ہمارے پاس رہنے کی کوئی دوسری جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس گھر کے چھن جانے سے ہمارا یہ پورا کنبہ کھلے آسمان کے نیچے آجائے گا جبکہ صہیونی بلدیہ کا کہنا ہے کہ عید کے فوراً بعد عمارت کو خود گرا دیا جائے ورنہ بلدیہ کا عملہ اسے گرا دے گا۔

یاد رہے کہ صہیونی  بلدیہ نے گذشتہ چند سالوں کے دوران سلوان کے محلوں میں فلسطینیوں کی ملکیتی 6,817عمارتوں کی  مسماری اور 53 خاندانوں کی بے دخلی کے احکامات جاری کیے ہیں اور یہ بے گھر فلسطینی اپنےبھرے خاندانوں کے ساتھ فلسطینی کیمپوں میں آراضی رہائش اختیار کر نے پر مجبور ہو ئے ہیں۔

Tags: "سلوانالقدسصہیونیئزمعین اللوزہفلسطینی خاندانقابض صہیونی بلدیہمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.