(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یائرلپید نے اردن کا یہ دورہ رمضان المبارک سے قبل اوربیت المقدس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی اطلاعات کے تناظرمیں کیا ہےجس میں رہنماؤں نے کشیدگی کے خاتمے اور افہام وتفہیم کو فروغ دینے کے لیے مل جل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپدنے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے دارالحکومت عمان میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نےبات چیت کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یائرلپید نے اردن کا یہ دورہ رمضان المبارک سے قبل بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی اطلاعات کے تناظرمیں کیا ہےجس میں رہنماؤں نے کشیدگی کے خاتمے اور افہام وتفہیم کو فروغ دینے کے لیے مل جل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال رمضان المبارک میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی پولیس کے تصادم کے نتیجے میں غزہ میں مئی میں جنگ چھڑگئی تھی اور اپریل میں ماہ رمضان یہودیت کے عیدالفصح تیوہاراور عیسائیوں کے ایسٹر کے موقع پرآرہا ہے۔ یروشلم تینوں مذاہب کے لیے مقدس شہر گردانا جاتاہے اوراردن بیت المقدس کے قدیم حصے میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد الاقصیٰ کا محافظ ہے۔