(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس رہنما نےکہا کہ القدس اور الاقصیٰ سمیت مقدس شہر کا دفاع کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس ہوتا ہےکہ ہم مسلمان اور فلسطینی ہیں اور یہی جذبہ ہر فلسطینی کا ہے جو انہیں مقدس سرزمین کے تحفظ کیلیے موت سے بے خوف کرتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل کے جاری ایک بیان میں قابض صہیونی ریاست کے ساتھ مزاحمت کے حوالے کہا ہے کہ قابض دشمن کے ساتھ ہماری جنگ ختم نہیں ہوئی ہے اور ہم الاقصیٰ کو یہودیانے یا اس کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔
انھوں نےکہا کہ القدس اور الاقصیٰ سمیت مقدس شہر کا دفاع کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس ہوتا ہےکہ ہم مسلمان اور فلسطینی ہیں اور یہی جذبہ ہر فلسطینی کا ہے جو انہیں مقدس سر زمین کے تحفظ کیلیے شہید ہونے سے خوف زدہ نہیں ہونے دیتا۔
خالد مشعل نے کہا کہ صہیونی دشمن القدس میں فلسطینیوں کی موجودگی کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہےاور یہ اس دشمن کی اپنے مستقبل پرتشویش کی نشاندہی کرتا ہےکہ دشمن نکبہ کی یاد میں ہمیں مصیبت میں مبتلا کرنا چاہتا تھا مگر وہ خود مصیبت میں مبتلاہو کردنیا کے سامنےبے نقاب ہوگیا۔
انہوں نےمزید کہا کہ خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ اورفلسطینی شہری ولید الشریف کے جنازوں پرصہیونی دشمن کے حملے کے جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں صہیونی ریاست کی دہشت گردانہ کارروائیوں نے اسرائیل کی اصل حقیقت کو پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے۔