(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے ایسا عمل شروع کرنے میں ناکام رہی جس سے درحقیقت میں مسائل کو حل کیا جائے، فلسطینیوں کی زمینوں پر صیہونیوں کا قبضہ اب بھی جاری ہے۔
معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹر ویو دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور ونس لینڈ نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان موجودہ جنگ بندی کے نفاذ کی ذمہ داری سب کو اٹھانی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ عالمی برادری ایسا عمل شروع کرنے میں ناکام رہی جس میں اصل مسائل کو حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے
مصر اور اقوام متحدہ کی صیہونی ریاست کی دہشتگردی کم کرانے کی کوششیں
ٹورونس لینڈ نے کہا کہ فلسطینیوں کی زمینوں پر اسرائیلیوں کا قبضہ روزانہ کی بنیا دپر جاری ہے ، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت میں تبدیلی کا مسئلہ اور محصور شہر غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کےدرمیان تعلقات کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ اس میں مزید خرابیاں پیدا ہورہی ہے جو مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے مزید پیچیدگیا پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔
فلسطینی زمینوں کا مسئلہ، شہر قدس کی حیثیت اور غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان تعلقات کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اب تک ان مسائل کو صحیح طریقے سے حل نہیں گیا ہے اور اگر آگے چل کر بھی ان سے نمٹا نہیں گیا تو اس بات کا اندیشہ ہے کہ ہم کشیدگی میں مستقل اضافے کی صورت حال سے دوچار ہوجائیں گے۔