(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ نے صیہونی افواج کی چھاؤنیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ اپنے ابتدائی حملے میں اس نے نیو زیو کیمپ کو نشانہ بنایا، جو کہ 282ویں بریگیڈ سے تعلق رکھنے والی توپ خانے کا اہم مرکز ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ دفاعی نظام نے حملوں کو کامیابی سے روک لیا جبکہ حزب اللہ نے اسرائیل جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے فوجی اڈوں اور بیرکوں اور اہم تنصیابات کی تصاویر نشر کیں جنہیں اس نے اپنے فوجی کمانڈر فواد شکرکی تیس جولائی کو شہادت کے بدلے کے طورپر اتوار کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ جی جانب سے جاری کردہ تفصیلات جس میں تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں جس میں دیکھا یا گیا ہے کہ حزب اللہ نے بیت ہلیل چھاؤنی، ساحلی بٹالین ہیڈکوارٹر، زاؤرہ چھاؤنی جو کہ 769ویں بریگیڈ کا ہیڈ کواٹر کو بھی نشانہ بنایا جو آرٹلری کی بیٹری کے لیے ایک مقررہ پارکنگ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
تفصیلات میں کیلا بیرک جو وزارت دفاع کا ہیڈ کوارٹر ہے،210 ویں ڈویژن کے فضائی اور میزائل دفاع کے ہیڈ کواٹر، یوو چھاؤنی اور دیگر فوجی مقامات کی بھی تفصیلات جاری کی ہیں ۔
حزب اللہ کی طرف سے نشر کی جانے والی تصاویر میں یارڈن چھاؤنی، آرٹلری رجمنٹ کے ہیڈکوارٹر اور 210ویں ڈویژن کی آرمرڈ بریگیڈ، راموت نفتالی چھاؤنی، عین زیتم ملٹری بیس، شمالی کور کمانڈ، میرون ایئر بیس پر حملوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ اپنے ابتدائی حملے میں اس نے نیو زیو کیمپ کو نشانہ بنایا، جو کہ 282ویں بریگیڈ سے تعلق رکھنے والی توپ خانے کا اہم مرکز ہے۔ اس کے ساتھ گاٹن ہیڈ کوارٹرجو ایک فیلڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اتوارکو لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے نام نہاد غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے اندرونی علاقوں کی جانب بڑی تعداد میں ڈرونز اور میزائل داغے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل پر حملے کا ابتدائی حصہ ہے جو کامیابی سے مکمل ہوا۔
حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیک وقت، "شمالی مقبوضہ فلسطین میں دشمن کے متعدد فوجی مراکز، چھاؤنیوں اور آئرن ڈوم پلیٹ فارمز کو بڑی تعداد میں میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے ان حملوں کے بعد اور نشانہ گئے مقامات کے مناظر دکھائے ہیں۔دوسری جانب قابض فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔اسرائیلی آرمی ریڈیو نے بتایا کہ لبنان میں 200 سے زائد اہداف پر حملے میں 100 اسرائیلی جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔