(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) وینزویلا کے صدر ؎ نے کہا ہے کہ پورا وینزویلا فلسطین ہے، وہ دن آئے گا جب "ہم خود کو بیت المقدس کی گلیوں میں فتح مند دیکھیں گے۔”
فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ انسانی مسائل کی فہرست میں جو ایک منصفانہ دنیا کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، فلسطین کا مسئلہ اور فلسطینیوں کی آزادی اور امن کا حق اور ایک مکمل خود مختاری کا مسئلہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔