• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

وادی اردن میں مقاومہ اسلامیہ کا صیہونی فوجی مقام پر پانچواں کامیاب ڈرون حملہ

صیہونی دشمن کے گڑھ پر ضرب لگانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے بڑھایا جائے گا۔

پیر 23-09-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
وادی اردن میں مقاومہ اسلامیہ کا صیہونی فوجی مقام پر پانچواں کامیاب ڈرون حملہ
0
SHARES
8
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) جب تک غاصب صیہونی ریاست مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کا سلسلہ جاری رکھے گی ہماری کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

عراق کی مزاحمتی تحریک ‘مقاومہ اسلامیہ’ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحریک نے گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں وادی اردن کے مقام پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ایک فوجی مقام کو "الارفد” ڈرون طیارے کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

مقاومہ اسلامیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ  صیہونی ریاست کے اندر وادی اردن کے مقام پر کیا جانے والا یہ پانچوں حملہ ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے صیہونی دشمن کے گڑھ پر ضرب لگانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے بڑھایا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی "کارروائیوں کا مقصد غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کے خلاف مزاحمت اور فلسطینی میں اپنے بھائیوں کی نصرت ہے۔

واضح رہے کہ حملے کے ساتھ ہی اردن کے ساتھ مقبوضہ فلسطینی سرحد پر جھیل طبریا کے جنوب میں واقع اسرائیلی بستیوں کی ایک بڑی تعداد میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور ہزارو غیر قانونی صیہونی آبادکار گھنٹوں تک زیرزمین پناہ گاہوں میں چھپے رہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2023 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مشرق کی سمت سے حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں بیسان میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ عراق میں مقاومہ اسلامیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرق میں واقع وادی اردن میں اسرائیلی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

Tags: اردناسرائیلیصیہونیعراقغزہفلسطینیمقاومہ اسلامیہمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.