غزہ پر صیہونی وحشیانہ بمباری سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی تصویر اور دیگر تفصیلات القسام بریگیڈنے جاری کردیں۔
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے لئے ایک ڈراؤنے خواب کی حیثیت رکھنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے آج شام غزہ پر صیہونی فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ بمباری میں گرفتار اسرائیلی فوجی کی تصویر شائع کی۔
شائع ہونے والی تصویر میں القسام کے ہاتھوں پکڑے گئے فوجی کی تصویری تفصیلات دکھائی گئی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شمالی غزہ میں ایریز ملٹری سائٹ پر کام کر رہا تھا
القسام بریگیڈز کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی تومر الون نمرودی تھا جس کا فوجی نمبر 9212125 تھا اور وہ ایریز ملٹری سائٹ کے اندر ایجنٹ کی بھرتی کی فائل میں کام کرتا تھا، آج غزہ پر صہیونی بمباری میں مارا گیا۔